
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے لیے پی آئی اے کے طیارے بوئنگ 777 کو طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک سابق وزیر اطلاعات کو صحافیوں کے خلاف ایسا بے ہودہ بیان دیتے ہوئے شرم آنی چاہئے، وزیراعظم کسی چارٹرڈ جہاز پر نہیں جا رہے ، فیک نیوز آپ کی پہچان اور جھوٹ طرہ امیتاز ہے، ٹویٹ کرنے سے پہلے یہ تو جان لیتے کہ کوئی صحافی سرکاری خرچ پر نہیں جارہا۔
https://twitter.com/x/status/1518595343625060354
https://twitter.com/x/status/1518580472032350209
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی کمرشل پرواز پر جا رہے ہیں، شہباز شریف اپنے ذاتی خرچ پر سعودی عرب جا رہے ہیں، شہباز شریف بطور وزیر اعلیٰ پنجاب دس سال تک بیرون ملک سفر کے اخراجات ذاتی جیب سے کرتے رہے لیکن سچائی اور پی ٹی آئی دو متضاد چیزیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1518580478848028672
وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ میڈیا نے چونکہ احسان کیا تھا، عمران صاحب نے چار سال اپنے شر سے میڈیا کو اُس کا خوب بدلہ دیا، اقتدار میں تھے تو چینل، پروگرام اور کالم بند کراتے، صحافیوں کی پسلیاں توڑتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اقتدار سے رسوا ہوکر نکلنے کے بعد اب الزامات کی گولیاں چلارہے ہیں، صحافیوں کو کبھی سازش میں ملوث کرتے ہیں تو کبھی دوروں کے جھوٹے ٹوئٹ چلاتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو چار سال میں عوام کا آٹا، چینی، دوائی، روزگار، معیشت، بجلی، تیل گیس سب کچھ کھاگئے، انہیں صحافیوں کے کھانوں پر تکلیف ہورہی ہے، ایک ٹوئٹ توشہ خانے کی گھڑی، ہار اور انگوٹھیوں پر بھی کردیں لیکن اس کے لئے ضمیر کا جاگنا شرط ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ چار سال عمران صاحب نے کفایت شعاری کا جو ڈرامہ کیا، وہ آج تاریخ کے سب سے زیادہ فسکل خسارے کی شکل میں سب کے سامنے، اس لئے اپنے لیکچر اپنے پاس رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بھینسوں کی نیلامی، انڈے مرغی کٹوں کے تماشے کرنے والے جھوٹ کی دکان چلانا بند کریں۔
https://twitter.com/x/status/1518580483101126656
https://twitter.com/x/status/1518613284504719360