
وزیراعظم عمران نے عوام کے ریلیف کیلئے اہم فیصلہ کرلیا، عوام پر پیٹرول بم گرانے سے روک دیا،معاون خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں55.78روپے اضافے کی سمری بھجوائی تھی،پیٹرول 55سے56اور ڈیزل 70روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی،مٹی کا تیل37.82،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں40.24روپے اضافے کی سمری تھی۔
شہبازگل نے بتایا کہ اورگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں68.87 روپے اضافے کی سمری بھجوائی گئی تھی،لیکن وزیراعظم عمران خان نےعوام کو ریلیف دینے کیلئے اوگرا کی اضافے کی سمری مسترد کردی تھی،شہباز گل نے مزید کہا کہ وزیراعظم سمری منظور کرتے تو عوام کیلئے پیٹرول205روپے فی لیٹر ہوجاتا،وزیراعظم نے عوام سے بجٹ تک پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1509817390858747924
وزیراعظم عمران خان نے فروری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے کمی کا اعلان کیا کرتے ہوئے بجلی بھی فی یونٹ پانچ روپے سستی کرنے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا آئندہ بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہیں کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4imrankhanrectptrilhike.jpg