وزیراعظم کا تیل قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ،پہلی بار سیلز ٹیکس صفر فیصد پر

12mastaz.jpg

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتوں کو برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سمری مسترد کرتے ہوئےوزارت خزانہ کو قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایا ت کردی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں فنانس منسٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کی نقل شیئر کی اور کہا کہ آج تاریخ رقم کی گئی ہے، آج کی پیٹرول کی قیمت میں سیلز ٹیکس صفر فیصد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460304528687910918
انہوں نے جو اعلامیہ شیئر کیا اس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر آئل کی قیمت میں اضافے کے باوجود وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 16 نومبر سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی 4 نومبر2021 والی قیمتیں ہی برقراررکھی جائیں اور عوام کو جتنا ممکن ہوسکے ریلیف فراہم کیا جائے، یہ فیصلہ مفاد عامہ کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے اور حکومت قیمتیں نہ بڑھا کر سیلز ٹیکس کی مد میں قیمتوں میں اضافے کا دباؤ خود برداشت کرے گی۔

اعلامیہ کے مطابق 16 نومبرسے قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا اور پیٹرول کی قیمت 145روپے 82پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل142روپے62 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 116روپے 53پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 114روپے 7پیسے ہی برقرار رہے گی۔