
ایف آئی اے نے لفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو بغاوت پر اُکسانے کے مقدمے میں ڈسچارج کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کیا لیکن ایف آئی اے نے امجد شعیب کو ایک اور مقدمے میں پھنسانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق امجد شعیب نے وزیراعظم شہبازشریف پر قطر میں اسرائیلی حکام سے سے ملاقات کا الزام لگایا تھا، اور ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں عوام کو ریاست کے خلاف کرنے کی کوشش کی تھی۔
ذرائع کے مطابق امجد شعیب تین مرتبہ ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوئے، لیکن تینوں مرتبہ انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اس سے قبل سابق فوجی افسر کو پاکستانی وزیراعظم اور اسرائیلی وفد کے درمیان ملاقات کے حوالے سے الزامات عائد کرنے کے بعد 7 ستمبر کو طلب کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

امجد شعیب نے وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا | امجد شعیب نے وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا دیکھیے سماء ٹی وی لائیو: https://samaaenglish.tv/live/ | By Samaa TV | Facebook
508.315 views, 10.353 likes, 85 loves, 1.161 comments, 4.101 shares, Facebook Watch Videos from Samaa TV: امجد شعیب نے وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا دیکھیے سماء...
بعد ازاں امجد شعیب نے اپنے الزامات واپس لیتے ہوئے معذرت کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amjadhahaih.jpg