
تجزیہ کار مظہرعباس نے پروگرام رپورٹ کارڈ میں کہا کہ حماد اظہر کا پارلیمان میں کھڑے ہو کر یہ کہنا کہ یہ سب پچھلی حکومت کا کیا دھرا ہے غیر مناسب ہے کیونکہ اگر اس حکومت کا قصور ہے تو انہوں نے اسے الیکشن میں ہار کر بھگت لیا۔ اب آپ جواب دیں کہ آپ نے کیا کیا ہے۔
مظہر عباس نے کہا کہ مزید ڈیڑھ سال گزر جانے کے بعد جب موجودہ حکومت بات کرے گی تو یہ نہیں کہہ سکتی کہ پچھلے 10 سالوں میں کیا ہوا انہیں اپنے 5 سالہ دور اقتدار کا جواب دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے طے کر لیں اس ملک میں مہنگائی ہے یا نہیں، فواد چودھری ایک بیان دیتے ہیں ، شوکت ترین دوسرا اور حماد اظہر تیسرا بیان دیتے ہیں، کہتے ہیں دیکھ لیں کتنی موٹر سائکل گاڑیاں خریدی گئیں۔
تجزیہ کار نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عام آدمی کا جینا مشکل سے مشکل تر کر دیا ہے۔ کیونکہ انہوں نے ساڑھے 3 سال میں کوئی ریفارمز نہیں کیں۔ یہ سب نظر آرہا ہے۔ یہ بتائیں کہ وزیراعظم نے 2018 کے الیکشن سے قبل جو وعدے کیے تھے ان میں سے کتنے پورے کیے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں یہ چکر چلتا ہے کہ جو بھی حکومت آتی ہے وہ یہ کہہ کر مہنگائی کرتی ہے کہ پچھلی حکومت نے یہ سب کیا نجانے ابھی اس سے نکلنے میں کتنے برس لگیں گے اور اسی طرح مہنگائی ہوتی رہتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mazhar-abasas.jpg