
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے خارجہ امورپر کھل کر بات کی اور کہا کہ جیسا ہم نے ماضی میں کیا بالکل ویسےہی ایک بار پھر امریکہ اور چین کی خواہش پر دونوں ملکوں کےدرمیان اختلافات دور کرنے کیلئے مثبت کردار ادا کرنےکا موقع ملنے پر خوش ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دنیا ایک اور سرد جنگ یا کسی اور دور میں آنے کی متحمل نہیں ہوسکتی، پاکستان تصادم کے بجائے تعاون پر یقین رکھتا ہے،عالمی سطح پر دشمنی کی وجہ سے پیدا ہونےوالے چیلنجز میں اضافہ ہماری خواہش نہیں ہے، ہم روس سمیت دنیا کی تمام بڑی طاقتوں سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے روایتی طور پر امریکہ اور چین سے اپنے تعلقات بہتر رکھے ہیں، اگر یہ دوعالمی طاقتیں چاہتی ہیں کہ پاکستان ان کے درمیان سفارتی کردار ادا کرے تو ہم مدد کیلئےتیارہیں، امریکہ کےساتھ مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر محیط دیرینہ تعلقات ہیں، ہماری خواہش ہے کہ باہمی احترام اور باہمی فائدےکی بنیاد پر دونوں ملکوں کے درمیان وسیع البنیاد اور پائیدار شراکت داری قائم کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دو طرفہ تجارت اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے امریکہ سے اعلیٰ سطح کے دورےکیےہیں ، متعددا مریکی کمپنیاں پاکستان میں بہت اچھا کام کررہی ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18shehbazchinausa.jpg