
کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواستگزار افشاں لطیف نے اپنی درخواست میں کاشانہ ویلفیئر ہوم کی لاوراث بچیوں کے مبینہ جنسی کاروبار اور اقرا نامی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا تذکرہ کیا۔
افشاں لطیف نے لکھا کہ جب انہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں کاشانہ ویلفیئرکی ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے ناکام ہوئے ہیں۔
درخواستگزار نے کہا کہ وزیراعظم نے کاشانہ ویلفیئر کی بچیوں کے تحفظ اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1489208831691350017
یاد رہے کہ کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے کچھ سال قبل الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی بچیوں سے ملتے تھے جس میں ایک سابق سپرنٹنڈنٹ بھی ملوث تھی۔
افشاں لطیف کو اس الزام کے بعد اس کے شوہر کے ہمراہ گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم اس نے خاتون اول بشریٰ بی بی سے بھی اس معاملے پر نوٹس لینےکا مطالبہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2pmiklatif.jpg