وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

2pmiklatif.jpg

کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواستگزار افشاں لطیف نے اپنی درخواست میں کاشانہ ویلفیئر ہوم کی لاوراث بچیوں کے مبینہ جنسی کاروبار اور اقرا نامی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا تذکرہ کیا۔

افشاں لطیف نے لکھا کہ جب انہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں کاشانہ ویلفیئرکی ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے ناکام ہوئے ہیں۔

FKrIxNKXIAIgVql


درخواستگزار نے کہا کہ وزیراعظم نے کاشانہ ویلفیئر کی بچیوں کے تحفظ اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1489208831691350017
یاد رہے کہ کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے کچھ سال قبل الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی بچیوں سے ملتے تھے جس میں ایک سابق سپرنٹنڈنٹ بھی ملوث تھی۔

افشاں لطیف کو اس الزام کے بعد اس کے شوہر کے ہمراہ گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم اس نے خاتون اول بشریٰ بی بی سے بھی اس معاملے پر نوٹس لینےکا مطالبہ کیا تھا۔
 

thegodfatherpart3

Senator (1k+ posts)
Yeh case awal to banta hi nhi disqualification ka. in allegations par EC kisi member of parliament ko disqualify nhi kar sakti. Is ko chahiye court me apna case le ke jaye
 

ranaji

President (40k+ posts)
اس پاگل عورت افشاں لطیف کو اور اس کی بے بے کو قبض ہوگئی اور عمران خان وہ قبض دور کرنے میں نا کام رہا اس لئے قبض دور نہ کرنے کے جرم میں عمران خان کو نا اہل کیا جائے
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
2pmiklatif.jpg

کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یتیم اور بے سہارا بچیوں کے مرکز کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواستگزار افشاں لطیف نے اپنی درخواست میں کاشانہ ویلفیئر ہوم کی لاوراث بچیوں کے مبینہ جنسی کاروبار اور اقرا نامی لڑکی کے بہیمانہ قتل کا تذکرہ کیا۔

افشاں لطیف نے لکھا کہ جب انہوں نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی تو انہیں کاشانہ ویلفیئرکی ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے ناکام ہوئے ہیں۔

FKrIxNKXIAIgVql


درخواستگزار نے کہا کہ وزیراعظم نے کاشانہ ویلفیئر کی بچیوں کے تحفظ اور قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی۔ لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1489208831691350017
یاد رہے کہ کاشانہ ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے کچھ سال قبل الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی بچیوں سے ملتے تھے جس میں ایک سابق سپرنٹنڈنٹ بھی ملوث تھی۔

افشاں لطیف کو اس الزام کے بعد اس کے شوہر کے ہمراہ گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم اس نے خاتون اول بشریٰ بی بی سے بھی اس معاملے پر نوٹس لینےکا مطالبہ کیا تھا۔
یہ مُلک پڑھے لکھے جاہلوں سے بھرا ہوا ہے، جو انپڑھ اکثریت دے ذیادہ نُقصان دہ ہیں
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
اس کو اپنا کیس لائم لائٹ میں لانا تھا۔۔
اُس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عمران خان پہ ڈائریکٹ اٹیک کرو۔۔

میڈیا فوراً پک کرے گا۔۔ اور نونی فنڈنگ بھی ملنے کا امکان ہے۔۔