
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی بل گیٹس سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، انہوں نے کہا کہ 'کسی غیرملکی مہمان' کو اس طرح سے بٹھانا بد تہذیبی اور تکبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا، دورہ پاکستان کے دوران متعدد اداروں کا دورہ کیا اور وزیر اعظم عمران خان سمیت اہم قیادت سے ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کی ملاقات کی تصویر جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان ہیں جبکہ معزز غیرملکی مہمان میز کی دوسری جانب بیٹھے ہوئے ہیں۔
تصویر جاری ہونے کے فوری بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا، مریم نواز نے اس بیٹھک پر اعتراض کیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ "کسی غیرملکی مہمان' کو اس طرح بٹھانا بدتہذیبی اور تکبر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494281635902423042
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5marymatandpmgatemeeting.jpg