
تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد عامر لیاقت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے نظر آرہے ہیں۔
حکمران سیاسی جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اُنہیں اہم مشورہ دیا ہے کہ اب اور شادیاں نا کرنا۔
سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین اور اُن کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جو کہ اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا۔
انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ وزیراعظم صاحب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور میری بہت سی غلطیوں کو درگزر بھی کرتے ہیں۔ میری بہت سی غلطیاں ایسی تھیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن پھر بھی عمران خان نے نظر انداز کیا، یہ اُن کی مجھ سے محبت ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا جب میں نے وزیراعظم کو اپنی شادی کے بارے میں بتایا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کونسی شادی ہوئی ہے تو میں نے بتایا کہ تیسری شادی ہوئی ہے جس پر عمران خان نے مجھے مشورہ دیا کہ یار! بس اب اور شادیاں نہیں کرنا۔
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں اب خاموش رہنے لگا ہوں، بہت سی باتوں کو نظر انداز کردیتا ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ میں نظر انداز نہ کروں اور خود کو تبدیل کروں۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہدانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔ انہوں نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔ 49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2amirliaqatpmik.jpg
Last edited: