
وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے، پندرہ ستمبر کو سمرقند روانہ ہوں گے۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم لندن جائیں گے، وہاں نواز شریف سے اہم ملکی معاملات پرمشاورت ہوگی، ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کا بھی امکان ہے۔
شیڈول کے مطابق وزیراعظم انیس ستمبر کو نیویارک جائیں گے، شہباز شریف تئیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس آئندہ ہفتے 16,15 ستمبر کو ازبکستان کے شہر ثمرقند میں ہو رہا ہے، جس میں روس اور چین سمیت رکن ممالک کے صدور شرکت کر رہے ہیں۔
یہ کانفرنس کئی حوالوں سے غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے،جس میں روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات جس کی دونوں ممالک کی جانب سے تصدیق ہوچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1shehbazvisisn.jpg