
وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی اور رحمت العالمینؐ اتھارٹی کے حوالے سے بات کی۔ ملاقات میں حضرت محمد ﷺکی قائم کردہ ریاست مدینہ کے بنیادی اقداراور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر بات کی گئی۔
مولانا طارق جمیل کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے علما کے وفد نے قومی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے مجوزہ کردار سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم صرف نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ترقی کر سکتے ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے ریاست مدینہ کے فلاحی ماڈل کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں نوجوانوں کی کردار سازی پر زور دینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی خیریت دریافت کی، اور مولانا طارق جمیل سے دعاؤں کی بھی درخواست کی، یاد رہے کہ یہ پہلی ملاقات نہیں ہے، مولانا طارق جمیل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں جا کر اس سے پہلے بھی ملتے رہتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-molana.jpg
Last edited by a moderator: