
یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر کی جانب سے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع سے متعلق بات چیت ہوئی، اس موقع پر صدر یورپی یونین نے وزیراعظم عمران خان سے روس یوکرین تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کو یورپی یونین کے صدر کی کال آئی ہے، انھوں نے عمران خان سے درخواست کی ہے کہ روس، یوکرین تنازع پر ثالثی کا کردار ادا کریں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان روس یوکرین معاملے پر عملی اقدامات کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا آج صبح میں نے یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل سے یوکرین کی صورت حال کے بارے میں بات کی۔
جاری فوجی تنازعہ پر تشویش کا اظہار کیا، ترقی پذیر ممالک پر اس کے منفی اقتصادی اثرات کو اجاگر کیا، جنگ بندی اور تناؤ میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
https://twitter.com/x/status/1500825969384251393
میں نے انسانی امداد کی اہمیت پر زور دیا اور بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی اپیل کا اعادہ کیا۔
ہم نے اتفاق کیا کہ پاکستان جیسے ممالک اس کوشش میں سہولت کار کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ میں مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے قریبی مصروفیت کا منتظر ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1500825972681043973
واضح رہے کہ گزشتہ روز میلسی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آج تک عمران خان کسی کے سامنے جھکا ہے اور جب تک زندہ ہوں میں اپنی قوم کو جھکنے نہیں دوں گا، یورپی یونین کے سفیروں نے پاکستان کو خط لکھا کہ روس کیخلاف بیان اور ووٹ دیں۔ یورپی یونین کے سفیروں سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے بھارت کو بھی یہ خط لکھا تھا۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار پاکستانیوں نے قربانی دی، ملک کو 150ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، پاکستان کو کیا ملا، یورپی یونین سے پوچھتا ہوں کیا آپ نے ہمارا شکریہ ادا کیا؟، نیٹو کے 10فیصد لوگ بھی اس جنگ میں نہیں مرے، انہوں نے افغانستان میں جنگ ہارنے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دیا، ہم کیا آپ کے غلام ہیں جو آپ کہو گے ہم کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4khantelephonerabta.jpg
Last edited: