
وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزادکشمیر میں تلخ کلامی کا شاخسانہ؟ وزیراعظم آزادکشمیر کا شاپنگ مال سنٹورس مال سیل کردیا گیا
وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویرالیاس کی وزیراعظم شہبازشریف سے تلخ کلامی کے اگلے روز اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹارس کو سیل کر دیا گیا،چاروں اطراف خاردار لگا دی گئیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1599976820077920257
سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے سینٹارس مال کو سیل کیا، نوٹس کے مطابق سینٹارس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا ہے،سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے مال سے گارڈز اور انتظامیہ کو نکال دیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1599980467432087563
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ریاست کیلئے کسی منصوبے کا اعلان نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کی منگلا ڈیم کی تقریر کے دوران احتجاج ریکارڈ کروایا تو شہباز شریف نے انہیں خاموشی سے بیٹھنے کا مشورہ دیا، سردار تنویر الیاس نے کہا کہ جیسے آپ منتخب وزیراعظم ہیں ایسے ہی میں بھی آزاد کشمیر کا منتخب وزیراعظم ہوں
https://twitter.com/x/status/1599713338232999937
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے جب آزاد کشمیر کیلئے کسی منصوبہ کا اعلان نہیں کیا گیا تو وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اپنی نشست سے احتجاجاً کھڑے ہوئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا جس پر شہبازشریف غصے میں آگئے اور سردارتنویرالیاس سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tanveerhai.jpg