
وزیراعظم عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب متوقع ہے جس سے متعلق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں متعدد اہم اعلانات ہونے جا رہے ہیں۔
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ آج شام کو ہونے والے متوقع خطاب میں وزیراعظم پٹرول 10 روپے فی لیٹر تک سستا کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ یہی نہیں ان کا کہنا ہے کہ نئی قیمتیں 4 ماہ تک برقرار رہیں گی اور پٹرول اسی قیمت پر فروخت کرنے سے متعلق بھی اعلان کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر دفاع نے نوشہرہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ عمران خان آج بجلی کی قیمت میں بھی5 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تیسرا بڑا اعلان یہ ہو گا کہ بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
وزیر دفاع کے علاوہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی کہا ہے کہ آج ہونے والے وزیراعظم کے خطاب میں بڑے اعلانات ہونے والے ہیں، عمران خان آج قوم کو اپنے دل کی بات بتائیں گے۔ قوم تیار ہو جائے!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/perv-and-khan.jpg
Last edited: