وزرا کا الاؤنسز،مراعات چھوڑنے کافیصلہ سوشل میڈیا صارفین نےڈرامہ قراردیدیا

shehbaz-sharif-tweet-kft.jpg


سرکاری کفایت شعاری مہم میں تمام وفاقی وزرا نے رضاکارانہ طور پر تنخواہوں کے علاوہ الاؤنسز اور مراعات چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی۔

کابینہ کے فیصلے کے تحت کابینہ اراکین اور سرکاری افسران سفر کے لیے برنس کلاس استعمال نہیں کریں گے جبکہ سرکاری افسران فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام بھی نہیں کریں گے۔ سرکاری تقریبات میں ڈنر اور لنچ میں سنگل ڈش ہوگی، وفاقی وزرا یوٹیلیٹی بلز اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

تاہم عوام یعنی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملکی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ کر اور قرضے معاف کروا کر، اب کفایت شعاری کا ڈرامہ۔ واہ میرے ملک کے سیاسی سوداگرو!

https://twitter.com/x/status/1628457026115317760
سرفراز نامی صارف نے کہا اس حکومت کے تمام وفاقی وزراء , مشیر وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی نے رضا کارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے.وزیراعظم شہبازشریف۔ جب سب پیسا کھا پی لیا تو اب خالی خزانے پر کفایت شعاری کا ٹوپی ڈرامہ بھی بند کریں۔

https://twitter.com/x/status/1628445785363718147
صحافی و تجزیہ کار صدیق جان نے کہا کہ اگر یہ واقعی ایسا کچھ کرنا چاہتے تھے تو اپنی کابینہ کو 20 رکنی کر دیتے۔

https://twitter.com/x/status/1628439910318510085
ایک صارف نے کہا جن وزراء کے گھروں میں درجنوں لگژری گاڑیاں موجود ہوں وہ حکومت کی لگژری گاڑیاں واپس بھی کر دیں تو کوئی فائدہ نہی حکومتی پٹرول ذاتی گاڑیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے کوئی ایسا اقدام کریں جس سے عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کا مقصد پورا ہو یہ ڈرامہ بھی فلاپ ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1628538942826872834
ندیم بٹ نے کہا کفایت شعاری اور امپورٹڈ حکومت 10ماہ کریش خزانے کا بے دریغ استعمال ۔لا حاصل غیر ملکی دورے ڈیڑھ سو مرسڈیز گاڑیاں امپورٹ ۔85 رکنی کابینہ ۔اب بھاشن دے رہے ہیں کہ ہم کفایت شعاری کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1628599789628829697
 

ImranG

Politcal Worker (100+ posts)
الیکشن سر پر ہیں اور دو چار مہینے کیلئے تنخواہ چھوڑ کر اگلی باری کا سوچ رہے ہیں یہ دلی کے بچے۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
خزانہ خالی کر کے اب کفا یت شعاری نا کریں عوام پر ایک حکومت عیاشی ٹیکس اور لگائیں
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
وہ جو ڈیڑھ سو لگژری گاڑیاں خیردنے کا آرڈر دیا ہے وہ کیا کھیت میں اگانے کیلیئے ہیں؟
 
Last edited:

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

جس دن ان میں سے ایک آدمی بھی ریل کے سفر میں اکانومی میں مل گیا وہ اس کا شائد آخری دن ہو گا
 

Back
Top