ورچوئل یونیورسٹی کے رزلٹ میں 90 فیصد طلبا فیل؟شدید احتجاج، ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

vuresultnamanzoor-vu.jpg


ورچوئل یونیورسٹی پاکستان میں آن لائن تعلیم دینے والی واحد بڑی یونیورسٹی ہے، جس سے مڈل کلاس کے لاکھوں طلبا حصول علم کیلئے وابستہ ہیں، تاہم طلبا کا کہنا ہے کہ اس سپرنگ سمسٹر 2022 کے فائنل رزلٹ میں یونیورسٹی نے حیران کن طور پر رزلٹ کی تیاری میں غفلت کا مظاہرہ کیا اور 90 فیصد طلبا کو فیل قرار دیا ہے۔

طلبا کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے مڈٹرم، اسائنمنٹ، جی ڈی بی اور کوئز کے نمبر فائنل میں شامل ہی نہیں کیے گئے۔ جس کے باعث طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

طلبا یونیورسٹی انتظامیہ کی اس غفلت کی نہ صرف نشاندہی کر رہے ہیں بلکہ انتظامیہ سے اپیل بھی کر رہے ہیں کہ وہ ان نتائج پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے ری چیک کرے، رزلٹ اپڈیٹ کرے اور طلبا کو پاس کیا جائے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اپنی طرف سے فرضی نمبر لگا کر فیل کیا گیا ہے۔

cr.png


اس حوالے سے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر #vuresultnamanzoor کا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈز میں آ گیا ہے جس پر طلبا کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور مطالبہ تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔ احتشام رزاق نے اس حوالے سے کہا کہ نتائج کو چیک کیا جائے ہمارے مستقبل کا سوال ہے۔

https://twitter.com/x/status/1586273349298114561
قرۃالعین نے کہا ورچوئل یونیورسٹی کے طلبا انصاف چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1586276246387933184
ایک طالب علم نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے مڈٹرم، کوئز اور اسائنمنٹ کے نمبر شامل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

https://twitter.com/x/status/1586275168875208704
ایک اور طالبعلم نے کہا کہ 90 فیصد طلبا کو فیل کر دیا گیا ہے جو ٹاپر ہیں انہیں بھی سی گریڈ دے کر پاس کیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ رزلٹ کو اپڈیٹ کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1586273754329800704
عزیر نے کہا کہ اس کے کل 6 مضامین ہیں جن میں سے 5 میں اسے فیل کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1586273851280957443
صفی اللہ نے کہا کہ یہ تو پریشانی دینے والی یونیورسٹی ہے اس نے دیگر طلبا کو بھی اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی رزلٹ کو بنیاد بنا کر طلبا سے فیسیں وصول کرنا چاہتی ہے جو کہ غلط ہے۔

https://twitter.com/x/status/1586275369312813056
کاشف بلوچ نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے ای میل کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ فلاں فلاں نمبر رزلٹ میں شامل نہیں کیے گئے حالانکہ سوچنے کی بات ہے کہ اس سب کا سیلاب سے کیا لینا دینا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1586274841451282432
عامر سلیم نے کہا کہ اس یونیورسٹی سے زیادہ تر مڈل کلاس کے لوگ پڑھتے ہیں اگر ان کے مستقبل کو تاریک کر دیا گیا تو وہ پڑھائی چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1586264632884604929
ثمینہ نامی طالبہ نے لکھا کہ وہ یونیورسٹی انتظامیہ کو کئی بار شکایت کر چکی ہیں اور ہر بار ایک ہی ای میل آتی ہے اور اب ان سے مزید شکایت کرنے کا بھی آپشن چھین لیا گیا ہے، یہ ظلم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1586275325562212352
ایک اور طالب علم نے کہا کہ صدر مملکت اس کا نوٹس لیں کیونکہ اس کے تمام امتحانات اور ماضی میں 80 فیصد نمبر ہیں، مڈٹرم اور اس کے علاوہ جی ڈی بی میں بھی بہت اچھے نمبر تھے مگر اب اسے فیل کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1586275981966327808
 
Last edited:

Back
Top