ورلڈ کپ سیمی فائنل، بھارت پر پچ تبدیل کرنے کا الزام

6bharatpitchshsjhd.png

بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں شکست کے ڈر سے پچ ہی تبدیل کردی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) نے ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل سے قبل ہی آئی سی سی کی اجازت کے بغیر ہی میچ کی پچ کو تبدیل کروادیا ہے۔


وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین آج7 نمبر پچ پر میچ کھیلا جانا تھا، اس پچ پر اس سے قبل پورے ایونٹ کے دوران کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، تاہم میچ سے قبل بی سی سی آئی نے انفرادی طور پر فیصلہ کرتے ہوئے میچ کو 6 نمبر پچ پر منتقل کردیا جس پر اس سے پہلے بھی ایونٹ کے 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں۔


https://twitter.com/x/status/1724715652181860719
https://twitter.com/x/status/1724659441168236877
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس پچ پر میچ کھیلنے سے بھارتی اسپنرز کو فائدہ پہنچے گا، بھارت نے احمد آباد میں شیڈولڈ ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے بھی پچ تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں،تاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔

https://twitter.com/x/status/1724711852318556596
خیال رہے کہ کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے گراؤنڈ ز میں تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، ورلڈ کپ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں موجود پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچز پر ہی میچ کھیلا جاسکے۔
 

RedTulips

Citizen
جب ٹورنمنٹ کو بی سی سی آئی نےآرگنائز کیا ہے تو ان کی آپنی مرضی جس پیچ پرکھیلنا چاہے کون روک سکتا ہے۔ زندگی میں پہلی دفع اتنا بے مزہ ٹورنمنٹ دیکھا ہے۔
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
no surprises there. ICC has been practically taken over by BCCI. Indians have financial clout so they want to manage the game for their own advantage. thats why you see all the DRS decisions suddenly going in their favour when to the naked eye it looks totally different.