
آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے کی ریلیز کے بعد کرکٹ شائقین نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مشہور گلوکار علی ظفر سے ترانے کیلئے فرمائشیں شروع کردی ہیں جس پر علی ظفر نے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانا ریلیز کردیا ہے جس میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے، مشہور بالی ووڈ ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کردہ اس ترانے کو ون ڈے ایکسپریس نامی ٹرین میں فلمایا گیا ہے اور اس میں متعدد بھارتی گلوکاروں کی آواز شامل کی گئی ہے۔
آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ 2023 کا آفیشل ترانا"دل بولے جشن" یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت کے کرکٹ شائقین نے ترانے کو سن کر مایوسی کا اظہار کیا اورترانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے ماضی کے بہترین ترانوں کو یاد کیا اور 2011 کے ورلڈ کپ کے ترانے "دے گھما کے" کی یاد تازہ کی۔
https://twitter.com/x/status/1704394971053428884
https://twitter.com/x/status/1704457201941610861
https://twitter.com/x/status/1704575830809088319
کچھ صارفین کو پاکستان سپر لیگ کے بہترین ترانے گانے والے علی ظفر کی یاد آئی اور انہوں نے علی ظفر سے ورلڈ کپ 2023 کیلئے ترانا گانے کی فرمائشیں کردیں۔
مشہور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے ایسی ہی ایک فرمائش پر ردعمل دیتے ہوئے پی سی بی اور اسپانسر برانڈز اصل ذمہ دار ہیں، میرے ملک کو اگر کسی بھی جگہ پر میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں، تاہم میرا کام کرنے کا اپنا طریقہ ہے اور میرے اپنے آئیڈیاز ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1704445733842333810
علی ظفر نے اپنے مخصوص انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ کلچر کی خوبیوں اور خامیوں پر میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا پھر بھی اگر مزہ نہیں آیا "تو بھائی حاضر ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1704567024850972840
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15icchjshshjs.jpg