
بالی وڈ کے سدابہار سپر سٹار امیتابھ بچن بھارتی عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے تسلیاں دینے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب خاک میں مل گیا جس کے بعد بھارتی عوام اپنی شکست پر شدید غمگین ہیں جس پر بالی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے بھارتی عوام کو تسلی دینے کے لئے ٹویٹ کی۔
لیجنڈری اداکار نے کہا کہ نیوزی لینڈاور افغانستان کے میچ کے نتائج کے برعکس یہ یاد رکھنا کہ ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ سکور ہم نے بنایا، ٹورنامنٹ کی سب سے تیز ترین ففٹی ہمارے کے ایل راہول نے بنائی، ہم نے مخالف ٹیم کو چھ اوورز میں شکست دی۔
https://twitter.com/x/status/1457062646365126665
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 سے باہر کردیا، اپنی جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کی جیت کی صورت میں ہی بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا جس کے لئے بھارتیوں نے پراتھنائیں کیں، منتیں مانگیں،چڑھاوے چڑھائے لیکن بات نہیں بنی اور سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8amitab.jpg
Last edited: