ورلڈکپ فائنل, 1992 کی وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے
آئی سی سی ورلڈکپ فائنل 2023 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیموں کے سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا,بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف سے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے درخواست کی ہے کہ وہ 1992 ٹیم کے کپتان عمران خان کا خصوصی تحفہ لیں۔
اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میگا ایونٹ کے فائنل سے پہلے ورلڈکپ جیتنے والے تمام کپتانوں کو خصوصی بلیزر پیش کیا جائے گا، اس تقریب میں کلائیو لائیڈ، کپل دیو، ایلن بارڈر، رانا ٹنگا، اسٹیو وا، رکی پونٹنگ، مہندرا سنگھ دھونی، مائیکل کلارک اور آئن مورگن شرکت کریں گے۔
1992 کے ورلڈکپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان ذاتی وجوہات کی بنا پر اہم ایونٹ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1725558758791881093
دوسری جانب نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں اڈیالا جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی اور یہ تفتیش ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم میں سردار مظفر، محسن ہارون اور اویس شامل تھے,جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب ٹیم نے عدالتی احکامات پر 15 نومبر کو جیل میں تفتیش کا آغاز کیا تھا اور نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالا جیل سے روانہ ہوگئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو عمران خان سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے اور نیب ٹیم پہلے بھی ان سے تفتیش کرچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/92 imran khan world cup.jpg