ورلڈکپ، وریندر سہواگ کی پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق بڑی پیشن گوئی

11sehwagagagaggaga.jpg

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وریندر سہواگ نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ورلڈ کپ 2023 سے متعلق گفتگو کرتے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل تک کوالیفائی کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ کون سی ٹیم میچ جیتے گی، مگر اتنا ضرور کہا جاسکتا ہے، کہ جس ٹیم نے پریشر ہینڈل کیا وہی کامیاب ہوگا، اگر کوئی پلیئر یہ کہتا ہے کہ اس کو میچ کا پریشر نہیں ہے تو وہ ٹھیک نہیں کہتا۔

https://twitter.com/x/status/1673709111693971457
بھارتی سابق کرکٹر نے کہا کہ نووے کی دہائی میں پاکستان ٹیم کے اعصاب بہت مضبوط تھے اور پاکستانی ٹیم بھارت پر اعصابی برتری رکھتی تھی، تاہم 2000 کے بعد سے بھارتی ٹیم بھی اعصاب پر بہتر انداز میں قابو پالیتی ہے، پہلے کے مقابلے میں بھارت اب پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اچھے طریقے سے پریشر ہینڈل کرلیتا ہے۔
 

Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
lol pakistan sucks in everything, thanks to the rogue army
No they don't in cricket these days. Last two T20 world cup Pakistan were semi-finalist and finalist. Recently Pakistan became number 1 ODI team although it was for a brief time.