وائرل ویڈیو میں اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل

tariq-jamil-molana-on-video-vr.jpg


معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا انٹرنیٹ پر وائرل اپنے ایک پرانے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس پرانی ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے اور وہ دھماکوں جیسے سفاکانہ عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک پرانی ویڈیوکو غلط سیاق وسباق کے ساتھ پیش کر کے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جا رہا ہے جو کہ قطعاً غلط ہے.

https://twitter.com/x/status/1620826775038332928
طارق جمیل نے کہا بحیثیت مسلمان میں اس طرح کےسفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں. دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملکِ عزیز کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنائے اور دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

واضح رہے کہ مذہبی اسکالر طارق جمیل کے ایک پرانے بیان کا ایک ٹکڑا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کو یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ "میں دھماکوں سے اتنا پریشان نہیں ہوں کیونکہ جو مررہے ہیں وہ شہید ہو رہے ہیں جو ظالم ہیں وہ اگر یہاں نہ پکڑے گئے تو ایک دن اللہ نے رکھا ہے وہاں پکڑے جائیں گے۔

مولانا طارق جمیل مزید کہتے ہیں کہ بکریاں کتنی ذبح ہوتی ہیں کبھی دیکھا کہ انکی تعداد کم ہوئی ہو، اسلئے قربانی سے نہیں گھبرانا چاہئے۔ بم دھماکوں سے میرا ملک تباہ نہیں ہو گا بلکہ مضبوط ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1620833150200078336
مولانا طارق جمیل کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دراز قد حوروں اور ان کے لباس سے لے کر آج شہدا کی قربانیوں کی مماثلت بکریوں کی قربانی کیساتھ، اللہ ان لوگوں سے اپنے دین کی حفاظت فرمائے۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Yeah Molvi bhi bus kahani-baaz hi hay, issay chayey k uss statement ka proper context bataye kiyonkay baat tou woh aisi hi karha hay k bumb dhamakon honey chayey, banday mar nhi rehay shaheed horehay hayn etc etc. Phir Bakrion say milaana, molvi ko samaj nhi hay saadi si baat bhi samjanay ki