
ن لیگ کی حکمت عملی پر صحافی طلعت حسین کی کڑی تنقید۔۔ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا؟ کیا ن لیگ کا حکومت دینے کا مقصد عمران خان کو اگلے پانچ سال تک مزید لانا تھا؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ واضح ہوا کہ پرویز الہی نے بزدار کے بعد آخری وقت پر ن اور اتحادیوں کی مدد سے وزیر اعلی بننے سے فرار کیوں اختیار کیا۔ مونس الہی تو بہانہ تھا۔ دراصل مرکز اور پنجاب میں ن کو مرکزیت دے کر نظام کو اگلے سال تک چلانا مقصود ہی نہیں تھا۔ روز اول سے مقصد جلد انتخابات ہی تھا۔
https://twitter.com/x/status/1552232164598726656
انہوں نے مزید کہا ضمنی انتخابات کا نتیجہ منصفین کی پھرتیاں وغیرہ سب اس طے شدہ انجام کی کڑیاں تھیں۔ نیا آرمی چیف ہو یا معیشت کو سنبھالنے کا کریڈٹ سب کچھ ایک 'نیوٹرل' نظام سے کروانا تھا۔ سادہ الفاظ میں، ن کے ساتھ ایک 'مفصل' ہاتھ ہوا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1552232164598726656
صحافی طلعت حسین نے پنجاب میں تحریک انصاف کی فتح پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی لانڈرنگ اور ری-لانچنگ بھی ہوئی اور ن لیگ کو زبردست لگام بھی ڈلی۔ سر کمال شاٹ کھیلا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1552232166591004679
طلعت حسین نے یہ بھی کہا غیر جانبداری، ایک وسیع دھوکہ دہی یا ایک عارضی حکمت عملی، دونوں طرح سے ناکام ہوئی ہے۔ اب کوئی سیاسی قوت اس پر یقین نہیں کرتی۔ اس کی مارکیٹنگ کرنے والوں کے علاوہ کوئی لینے والا نہیں بچا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1552344787696734213
جبکہ ن لیگ کی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ طویل خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کا تذکرہ بھول گئے۔ اب یہ کمی مریم نواز پوری کریں گی۔
https://twitter.com/x/status/1552296644208922625
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/talah1h11.jpg