ن لیگ نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کروادی،مائزہ گجر آؤٹ

15pmlnnhhfssdfh.png

مسلم لیگ ن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتی کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کردی ہے ، ن لیگ کے مرکزی قائدین کی رشتہ دار خواتین کا قبضہ، تہمینہ دولتانہ اور مائزہ حمید گجر فہرست سے آؤٹ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوصی نشستوں کی فہرست جمع کروادی ہے جس میں 20 خواتین رہنماؤں کے نام شامل ہیں، جاری کردہ فہرست میں شامل خواتین کی اکثریت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کی رشتہ دار ہیں جبکہ پارٹی ورکرز کی تعداد نا ہونے کے برابر ہے۔

GCHWg73a8AEkZeN


ن لیگ کی جانب سے خواتین کی مخصوصی نشستوں پر مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کو نامزد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما محمد پرویز ملک مرحوم کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک،خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف خواجہ اور بھانجی شزہ خواجہ بھی نامزد خواتین میں شامل ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1738907083339387025
ن لیگ کی جانب سے طارق فاطمی کی اہلیہ زہرہ ودود فاطمی کے علاوہ انوشہ رحمان، پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جبکہ پارٹی کی سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ اور سرگرم رہنما مائزہ حمید گجر اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔