_pakistan
Minister (2k+ posts)

لاہور( نواز طاہرسے )پنجاب کی حکمران جماعت میں غیر اعلانیہ” فارورڈ بلاک“ بن گیا ہے جس کی تعداد تیس سے تجاوز کر چکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
حکمران مسلم لیگ ن کے اِس ناراض گروپ کی قیادت سابق وزیراعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ کر رہے ہیں۔ حکومتی پالیسیوں او وزیراعلیٰ کے رویے سے نالاں گروپ میں خواتین سمیت جنوبی اور وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین شامل ہیں۔ اِن اراکین نے اپنی نشستیں بھی از خود الگ کرلی ہیں اور اختلافات بڑھنے کی صورت میں سپیکر کو نشستیں الگ کرنے کیلئے تحریری طور پر آگاہ کئے جانے کا بھی امکان ہے۔سردار دوست محمد کھوسہ کے قریبی ذرائع کے مطابق اِس گروپ کو ابھی سردار ذاولفقار علی خان کھوسہ کا آشیرباد حاصل نہیں ہوا تاہم اِن سرگرمیوں پر اُن کی طرف سے کوئی نوٹس بھی نہیں لیا گیاجبکہ ذوالفقار کھوسہ ن لیگ کے سربراہ میاں نوازشریف کی معتمد ترین ساتھی ہیں ۔ گروپ ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کی مداخلت اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے رویے کی تبدیلی کی ضمانت دیے جانے کی صورت میں اِس گروپ کا باقاعدہ اعلان موخر کیاجا سکتا ہے۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ِاس گروپ میں شامل کچھ اراکین ابھی کھل کر سامنے نہیں آرہے جبکہ وزیراعلیٰ نے اِس پر نظر بھی رکھی ہوئی ہے اور اِسی وجہ سے شہباز شریف نے مختلف امورمیں اُنہیں نظر انداز کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اراکین اسمبلی کے بزنس میں بھی وزیراعلیٰ کے رویے اور ’نظر انداز ‘پالیسی کی افسردگی کے ساتھ شکایت کرتے پائے گئے ہیں۔
http://www.dailypakistan.com.pk/urdu-news/politics/13-Jun-2012/ن-لیگ-میں-فاورورڈ-بلاک-بن-گیا

Last edited: