
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اے آر وائے کی لائٹنگ کی تعریف اور پوڈکاسٹ کے سوالات پر تنقید کے بعد غریدہ فاروقی نے ان کے انٹرویو کی فرمائش کا اظہار کیا جس پر شہبازگل نے کہا کہ وہ پہلے ن لیگ سے استعفیٰ دیں پھر اس بارے میں سوچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عمران خان کہتے ہیں کہ اے آر وائے کی لائٹنگ اچھی تھی مگر شان کا پروگرام ایسا تھا جیسے کسی بس یا ویٹنگ ہال میں ہو رہا ہے۔
اس بیان کے بعد عاصمہ شیرازی نے کہا کہ خان صاحب! کل سلیم صافی صاحب نے آپ سےانٹرویو کی درخواست کی آپ نے جواب نہیں دیا، میری بھی یہی درخواست ہے، آپ کی مرضی کی جگہ پر اور براہ راست انٹرویو کریں گے۔ لائننگ اور سیٹ آپ کی مرضی کے، صرف سوال ہماری مرضی کے۔
اس کے بعد غریدہ فاروقی بھی میدان میں آئیں اور اسی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری بھی یہی آفر ہے، جناب عمران خان صاحب کیلئے۔ پچھلی بار اپوزیشن میں تھے تو بلاجھجھک سب کے سوالات، ہمارے تلخ سوالات بھی لیتے تھے۔ حکومت میں آئے تو تبدیلی ہی آ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1523350845529550848
انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ اپوزیشن میں آئے ہیں تو حقیقی آزاد میڈیا کا سامنا ضرور کریں۔ لائٹنگ بھلے اے آر وائے سے کرا لیں لیکن سوال ہمارے۔
ان کی اس خواہش پر شہباز گل نے کہا کہ آپ کے لئے سپیشل آفر۔ آپ ن لیگ سے استعفی دیں۔ اس کے بعد سوچیں گے آگے کیا کرنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523363151848566785
شہباز گل کے جواب میں غریدہ فاروقی پھر سے آئیں اور کہا کہ محترم،آپ جتنے مرضی جھوٹے الزامات لگا لیں فرق نہیں پڑتا۔ بس ہمت کریں حقیقی آزاد میڈیا کا چیلنج قبول کریں۔ آپ اپنے الزامات لے آئیں، ہم عمران خان صاحب کیلئے صرف سوالات لے آئینگے۔ وہ بھی لائیو یقیناً خان صاحب گھبراتے نہیں کڑے سوالوں سے، لائٹنگ آپ کے ذمے بذریعہ اےآروائے۔ آفر موجود۔
https://twitter.com/x/status/1523364999431061504