ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ٹکٹوں کے معاملے پر اپنے ہی خاندانوں کو نواز دیا

1704994407362.png


عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں کا بھی اعلان کردیاہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں موروثیت اور اقرباء پروری کو فروغ دیا گیا ، بڑے بڑے سیاسی خاندانوں کی اگلی نسلوں کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں سے نوازا گیا ہے۔

منظر عام پر آنے والی تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے ملتان سے قومی اسمبلی کی 6 نشستوں کیلئے ٹکٹس جاری کیے ہیں جن میں سے تین گیلانی خاندان کے پاس گئی ہیں،جن پر سید یوسف رضا گیلانی اوران کےدو بیٹے انتخاب لڑیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1745420605602791543
اسی طرح رحیم یار خان سے پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری کردہ 6 ٹکٹوں میں سے 3 مخدوم احمد محمود کے خاندان کو ملے ہیں جن پر مخدوم مرتضیٰ محمود، مخدوم مصطفیٰ محمود اور مخدوم عثمان محمود الیکشن لڑیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1745420941944082740
اسی طرح ن لیگ کی جانب سے شیخوپورہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 113 سے احمد عتیق انور کو ٹکٹ دیا گیا ہے ،احمد عتیق انور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے بھتیجے اور سابق رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین کے بیٹے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1745160654535995480
شیخوپورہ سے ہی ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کے بھائی میاں امجد لطیف کو پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے، شیخوپورہ سے پنجاب اسمبلی کے اس حلقے سے میاں جاوید لطیف نے1997 میں پہلی بار انتخاب جیتا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1745159598741598607
 
Last edited:

Pakistan90210

MPA (400+ posts)
ever heard of Gandhi family?
ever heard of Bush family?
ever heard of Kennedy family?

just cz if ur sons and daughter dnt give a F abt u dsnt mean others in world cant have a family bond 😡🤬