
ضمنی الیکشن کےلیے انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ ۔۔دو سول خفیہ اداروں کی رپورٹس نے حکومت کو ہلا کر رکھ دیا
تفصیلات کے مطابق 2 سول خفیہ اداروں کی رپورٹس نے ن لیگ کو ہلاکر رکھ دیا جس کے بعد بعض وزراء سے استعفے دلوائے گئے جن میں سردار ایازصادق، خواجہ سلمان رفیق، اویس لغاری نمایاں ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو اداروں کی رپورٹ میں بیس حلقوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج ففٹی ففٹی بتائے گئے ہیں۔
سردار ایازصادق جن کا تعلق پی پی 158 سے ہے جہاں تحریک انصاف کے امیدوار کی پوزیشن مضبوط بتائی جارہی ہے۔ ایازصادق کے استعفے کا مقصد لیگی امیدوار کی کمپین چلاکر اسکی پوزیشن مستحکم کرنا ہے۔
اسی طرح پی پی 228 ڈیرہ غازی خان میں تحریک انصاف کے سیف الدین کھوسہ کی پوزیشن مستحکم بتائی جارہی ہے جبکہ اویس لغاری جن کا تعلق اس حلقے سے ہے، استعفیٰٰ دیکر ن لیگی امیدوار عبدالقادر کھوسہ کی کمپین چلائیں گے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کی کمپین زرتاج گل، جاوید لنڈ، حنیف پتافی چلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے ایک حلقے، مظفر گڑھ، جھنگ، لیہ میں تحریک انصاف کی پوزیشن بہت مضبوط بتائی گئی ہے،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی ڈور ٹو ڈور مہم نے بھی ن لیگ کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے
ذرائع کے مطابق حکومت ضمنی الیکشن میں کم از کم پندرہ نشستوں کی امید لگائے بیٹھی ہے جبکہ تحریک انصاف کو شفاف انتخابات کی صورت میں پندرہ سے سولہ نشستوں کی امید ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ حکومت ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے دو دن بعد ٹرمپ کارڈ کھیلے گی، حکومت پندرہ جولائی کو تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گی، حکومت اس کمی کو ضمنی الیکشن کے ساتھ جوڑ کر ریلیف پیکج دے گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے بھی ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ آئندہ چند دنوں میں بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنیوالی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamzi1h1h11.jpg