
پنجاب میں سیاسی صورتحال کی اچانک تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے ترین گروپ سے رابطہ کرکے حمایت مانگی گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیٹی نے تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رکن عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، کمیٹی میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سعد رفیق اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں۔
رابطے کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران ن لیگی رہنماؤں نے ترین گروپ کو پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی حمایت کرنے پر مستقبل میں سیاسی تعاون کا عندیہ بھی دیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پنجاب میں عثمان بزدار کو ہٹا کر ق لیگ کے پرویزالہیٰ کو وزارت اعلی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد مستحکم پوزیشن میں نظر آنے والی اپوزیشن کی عدم اعتماد ایک بار پھر کمزور ہوتی دکھائی دے رہی ہے، ق لیگ کی جانب سے حمایت نہ ملنے کی صورت میں اپوزیشن سے عدم اعتماد کیلئے 172 ووٹ پورے کرنا مشکل ہوجائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6pmlntareegrouphimayat.jpg