
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے ہارورڈ یونیورسٹی میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق پاکستانی وزیراعظم بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کی 371ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ جون 1989 میں پاکستانی وزیراعظم بینظیر بھٹو نے اسی اسٹیج پرکھڑے ہوکر خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے دنیا کی جمہوری قوتوں کے اتحاد کی بات کی تھی۔
جیسنڈا آرڈن نے کہا اس تقریر میں بینظیر نے شہریوں کے حقوق، عوام کی نمائندہ حکومت، انسانی حقوق اور جمہوریت سے متعلق گفتگو کی، میں جون 2007 میں جنیوا کے مقام پر بینظیر سے ملی، اس کے 7 ماہ بعد انہیں قتل کردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1530084891924258817
انہوں نے کہا تاریخ میں بینظیر بھٹو کی 2 خصوصیات کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکے گا، پہلی وہ ایک اسلامی ملک کی پہلی خاتون منتخب وزیراعظم تھیں اور دوسرا وہ پہلی خاتون تھیں جنہوں نے اپنے آفس میں بچے کو جنم دیا۔
جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ30 سال بعد اگر کسی خاتون نے اپنے آفس میں بچے کو جنم دیا ہے تو وہ میں ہوں جو یہ کارنامہ سرانجام دینے والی دنیا کی دوسری خاتون تھی، میری بیٹی 21 جون2018 کو پیدا ہوئی اور یہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا دن ہے۔
جیسنڈا آرڈن کی جانب سے بیظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیے جانے پر بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر نے 30 سال قبل اپنے آفس میں بچے کو جنم دیا، وہ بچہ میں تھی۔
30 سال بعد جیسنڈا آرڈن نے آفس میں اپنی بچی کو اس روز جنم دیا جس روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ ہوتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3jarbenazirharverd.jpg