
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز معطل کرنے کے فیصلے کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے اس فیصلے کو آئی سی سی میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک افسوسناک دن تھا ، مجھے ہمارے شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے بہت افسوس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438829120364978183
رمیز راجہ نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر یکطرفہ طور پر سیریز معطل کرنے اور ٹیم کی واپسی کا فیصلہ کرنا افسوس ناک ہے، خصوصاً جب اس بارے میں کوئی تفصیل بھی شیئر نہ کی گئی ہو، نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنے بیان میں سخت ردعمل دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو پیغام دیا کہ اب وہ انہیں آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے درمیان طے سیریز میں اچانک نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے باعث سیریز معطل ہوگئی، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ بھی کیا ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس معیار پر انہیں اعتماد میں لیا۔
https://twitter.com/x/status/1438802145445359617
فواد چوہدری کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پاکستانی سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو پاکستان میں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے تاہم از خود احتیاطی پالیسی کے تحت دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/616DL1m/5.jpg