
نیشنل بینک آف پاکستان سے سوا کروڑ روپے لوٹ کر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والا شخص پکڑا گیا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نیشنل بینک سے سوا کروڑ روپے کی رقم چوری کرکے دبئی بھاگنے کی کوشش کرنےوالے ملزم امیر زیب کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیاقت علی خان نے اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ملزم کی نشاندہی سی سی ٹی وی فوٹیج اور سالانہ آڈٹ کی مدد سے کی گئی ، ملزم اسلام آباد ایئر پورٹ سے دبئی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1487364899072360448
کیس سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نیشنل بینک میں بطور کیشئر نوکری کرتا تھا اور 26 مئی 2021 کو ملزم نیشنل بینک سے سوا کروڑ روپے کی نقدی لے کر فرار ہوگیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رقم کی چوری سے متعلق بعد ازاں نیشنل بینک کی مذکورہ برانچ کے مینجراور آپریشن مینجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا تاہم بعد میں دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ رقم کیشئر امیر زیب نے چوری کی ہے، پولیس مقدمے میں نامزد دیگر 2 ملزمان کی تلاش کیلئے بھی چھاپے ماررہی ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6NBParrest.jpg