نیب کے طلب کرنے پر شہزاداکبر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پہنچے تو کیا ہوا؟

ahah112h1.jpg

گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بیرسٹر شہزاد اکبر نیب کے طلب کرنے پر لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پہنچے۔

اس موقع پر شہزاداکبر کا کہنا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور ایک کیس میں میں مجھے کورٹ کا سمن آیا تھا، میں۔ آج پاکستان ہائی کمیشن آیا تھا ، تاکہ مجھے اگر نیب نے شامل تفتیش کرنا تو مجھے ویڈیو لنک کے ذریعے موقع دیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1887484021535301690
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں میمو گیٹ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے گواہی کا موقع فراہم کیا گیا۔

اپنے ایک اور پیغام میں شہزاداکبر نے کہا کہ جی آج نیب کے طلبی پہ میں لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آیا تو نیب اور سفیر دونوں ندارد تھے

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کسی کی فرمائش پہ نوٹس تو نکال دیتے ہیں لیکن ہمارا جواب سننے کی ہمت نہیں رکھتے
https://twitter.com/x/status/1887535472814993457
قبل ازیں شہزاداکبر نادراآفس پہنچے تو وہاں انہیں اندر جانے کی اجازت ہی نہ مل سکی۔
https://twitter.com/x/status/1887607545382248600
 

Back
Top