سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے، نیب جیسے ادارے کو بند کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز کے پروگرام خبر نشر میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ نیب میری آنکھوں کے سامنے بنا ہے، جنرل مشرف نے جب جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تو انہوں نے پہلے احتساب پھر انتخاب کا نعرہ لگایا۔
https://twitter.com/x/status/1729918398434545697
نصرت جاوید نے مزید کہا کہ نیب قانون کے تحت شروع میں جب کسی سیاستدان کو 90 روز کیلئے قید رکھا جاتا تھا تو انہیں وہ حقوق بھی میسر نہیں ہوتے تھے جو جنگی قیدیوں کو میسر ہوتے تھے۔
پروگرام میں انتخابات کی تاخیر سے متعلق خبروں سے متعلق بھی گفتگو کی،پروگرام کے میزبان عدنان حیدر نے کہا کہ آج میری مختلف ملکوں کے ڈپلومیٹس سے گفتگو ہوئی، انہوں نے مجھ سے یہ کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی میں کسی حد تک یہ بات ہورہی ہے کہ عام انتخابات 8 فروری کو نہیں ہونے ۔
https://twitter.com/x/status/1729923574226677830
اس معاملے پر نصرت جاوید نے کہا کہ میں اس معاملے میں مرکزی قصور وار نگراں حکومت کو سمجھتا ہوں، ہمیں خلیجی ممالک سے مددآرہی ہے، اور یہ نگراں وزیراعظم کی وجہ سے نہیں آرہی بلکہ یہ سلسلہ سابقہ حکومت کے دور سے شروع ہوچکا تھا اور ہماری ریاست کے ایک طاقتور ترین ادارے کا بھی بہت اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نگراں حکومت کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ بیرونی امداد کو اپنے کھاتے میں ڈال
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nusrat-jave-d-dd.jpg