نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے،نیب کوبند ہونا چاہیے:نصرت جاوید

1701329639638.png


سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد سیاسی وفاداریاں تبدیل کروانا ہے، نیب جیسے ادارے کو بند کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز کے پروگرام خبر نشر میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ نیب میری آنکھوں کے سامنے بنا ہے، جنرل مشرف نے جب جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تو انہوں نے پہلے احتساب پھر انتخاب کا نعرہ لگایا۔

https://twitter.com/x/status/1729918398434545697
نصرت جاوید نے مزید کہا کہ نیب قانون کے تحت شروع میں جب کسی سیاستدان کو 90 روز کیلئے قید رکھا جاتا تھا تو انہیں وہ حقوق بھی میسر نہیں ہوتے تھے جو جنگی قیدیوں کو میسر ہوتے تھے۔

پروگرام میں انتخابات کی تاخیر سے متعلق خبروں سے متعلق بھی گفتگو کی،پروگرام کے میزبان عدنان حیدر نے کہا کہ آج میری مختلف ملکوں کے ڈپلومیٹس سے گفتگو ہوئی، انہوں نے مجھ سے یہ کہا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی میں کسی حد تک یہ بات ہورہی ہے کہ عام انتخابات 8 فروری کو نہیں ہونے ۔

https://twitter.com/x/status/1729923574226677830
اس معاملے پر نصرت جاوید نے کہا کہ میں اس معاملے میں مرکزی قصور وار نگراں حکومت کو سمجھتا ہوں، ہمیں خلیجی ممالک سے مددآرہی ہے، اور یہ نگراں وزیراعظم کی وجہ سے نہیں آرہی بلکہ یہ سلسلہ سابقہ حکومت کے دور سے شروع ہوچکا تھا اور ہماری ریاست کے ایک طاقتور ترین ادارے کا بھی بہت اہم کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نگراں حکومت کو یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ بیرونی امداد کو اپنے کھاتے میں ڈال
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بے چارے لفافے لپیٹ کر نون لیگ کی حمایت کر رہے ہیں لیکن اس مطالبے کے پیچھے ایک مشکل بھی ہے جس طاقتور ادارے کا نام لے رہے ہیں یہ نہیں بتا رہے کہ نگران حکومت ان کی ہی ہے اور جو سوچ رہی ہے ان کی مرضی سے سوچ رہی ہے اور اس کا صاف مطلب ہے نواز شریف سمیت سیاست کو کھڈے لاین لگانا کہ یہ کچھ نہیں کر سکتے ہمارے لگائے ہوئے لوگ ہی سب کرنے کے اہل ہیں ۔دوسرا اگر خلیجی ممالک کو پاکستان سے ہمدردی ہو اور وہ پاکستان کو مفت میں امداد دیتے ہیں تو وہ حکومت کوئ بھی ہو اسے دیتے رہیں لیکن یہاں ان کی امداد کہہ کر قوم کو بے وقوف بناتے ہیں وہ اس کے بدلے کیا لیتے ہیں وہ کسی کی جرات نہیں کہہ سکے جو کہنے کی کوشش کرے اس کا مقدر موت ہے