A-Thinker
Minister (2k+ posts)

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حالیہ انٹرویو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا واحد مقصد بے بیناد الزامات لگاکر سیاست دانوں کو بدنام کرنا ہے۔
گزشتہ دنوں صحافی جاوید چوہدری نے ’چیئرمین نیب سے ملاقات‘ کے عنوان سے کالم لکھا تھا۔ اس کالم میں متعدد متنازع باتیں لکھی گئیں۔ جاوید چوہدری کے مطابق چیئرمین نیب نے بتایا کہ آصف زرداری جب نیب میں پیش ہوئے تو ان کے ہاتھ پیر کانپ رہے تھے اور وہ مشکل سے چائے کا کپ پکڑ سکے جبکہ شہباز شریف پر ڈیل کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا۔
اس انٹریو کے ردعمل میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا واحد مقصد سیاست دانوں کی پگڑی اچھالنا ہے۔ نیب نے ملک میں بیورو کریسی کو مفلوج کردیا ہے۔ علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے لیکن فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی ضمانت نہیں ہوتی۔ ان کی حالت کو دیکھ کر آج کون سا بیورو کریٹ کام کرے گا۔
چیئرمین نیب نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ احد چیمہ کو ان کا ’تکبر‘ لے ڈوبا ہے۔ باقی بیوروکریسی کو نیب سے کوئی شکایت نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کیا نیب کے قانون میں تکبر کرنا جرم ہے؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب کے انٹرویو کا کیا مقصد ہے یہ وقت کے ساتھ عیاں ہوگا جبکہ نیب غیرجانبدار نہیں ہے، جو مسائل نیب نے پیدا کیے ہیں ان کے جواب کون دے گا۔
Source