
عمرسن خان کی حکومت جانے کے بعد نیب کا پہلا بڑا ایکشن۔ قومی احتساب بیورو نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان سے متعلق انکوائری کا آغاز کردیا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق انکوائری نامعلوم ذرائع آمدن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر کی جائےگی، ڈی جی نیب لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
اعلامیےکے مطابق فرح خان پر مختلف کاروبار کے نام پر بہت سے بینک اکاؤنٹس رکھنے کا الزام بھی ہے، فرح خان کے اکاؤنٹ میں گزشتہ 3 سال میں 847 ملین روپے ملے ہیں۔
نیب کا کہنا ہے کہ اتنی رقم فرح خان کے پروفائل کے مطابق نہیں ہے، یہ رقوم فرح خان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈالی گئیں اور فوری نکال لی گئیں، میڈیا رپورٹس میں فرح خان پر غیر قانونی ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فرح خان کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں ان کے اثاثے 2018 سے غیر معمولی طور پر بڑھے، اسی دوران فرح خان 9 بار امریکا اور 6 بار متحدہ عرب امارات بھی گئیں۔
بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان رواں ماہ کے آغاز میں دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فرح خان پر ٹرانسفر، پوسٹنگ اور دیگر معاملات میں پیسے لینے کا الزام لگایا ہے۔
ادھر میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ 2018 میں عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب کے منصب پر فائز ہوئے تھے، عثمان بزدار کی تعیناتی میں فرح خان کا اہم کردار تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-nab-fara.jpg