
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب اور الیکشن ترمیمی بل منظور ہونے پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا، عمران خان کہتے ہیں آج سمجھ لیں نیب اور ایف آئی اے ختم ہو گئے ان کی چوریاں معاف ہوگئیں،انہیں آج این آر او ٹو انہیں مل گیا۔
عمران خان نے کہاکہ شہبازشریف اب نیب کا سربراہ بن جائےگا ایف آئی اےمیں شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیسز چل رہےہیں شہبازشریف اب نیب اور ایف آئی اےکا سربراہ بن جائےگا 2008سے2010تک چوری کی معافی کیلئے انہیں این آراو ٹو چاہیے تھا۔
عمران خان نے کہا کہ یہ نیب ترمیم کر کے ملک کومزیدنقصان پہنچانے جا رہے ہیں،ملک سنبھالا تو دیوالیہ ہونےکےقریب تھاہم نے مشکل وقت سےنکالا یہ کیا سمجھتے ہیں پوری قوم دیکھ رہی ہےاوریہ لوگ بچ جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ قوم سےکہتاہوں یہ ہمارے لیے فیصلہ کن وقت ہے یہ لوگ الیکشن میں دھاندلی کی ابھی سےتیاری کررہے ہیں ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی ختم ہورہی تھی انہوں نےنہیں ہونے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ایک این آراو ان لوگوں کو مشرف نے دیا تھا تو ان لوگوں نے پاکستان کے قرضے 4 گنا بڑھائے تھے این آراو ون کے بعد 10سال میں جوکرپشن کی یہ وہ معاف کرانے آئے تھے اب یہ نیب کاجوبل پاس کرینگے،اس سے زیادہ شرم کی بات ہونہیں سکتی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا کے کسی قانون میں کبھی ملزم بھی قاضی بنا ہے، آج سب سےزیادہ پاکستان کی عدلیہ کا ٹرائل ہے، یہ مذاق پوری قوم دیکھ رہی ہے،دنیا کا کوئی بھی قانون اس قسم کےقوانین کی اجازت دیتاہے،بڑےچوروں کو سہولت دی جارہی ہےتو چھوٹےچوروں کوبھی دیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے، نیب آرڈیننس 1999میں مزید ترامیم کا بل بھی منظور کرلیا گیا۔
الیکشن ترمیمی بل 2022 وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد کی مجوزہ ترامیم مسترد کردی گئیں۔
بل کے تحت انتخابی ایکٹ2017 میں ترامیم کی گئیں، صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کو واپس پارلیمنٹ بھجوایا تھا،اس ترمیم کے ذریعے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو ختم کر دیا گیا ہے۔
بل کے متن کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تجرباتی بنیادوں پر چلایا جائے گا،نیب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترامیم کا بل بھی مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں منظور کر لیا گیا،وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نیب آرڈیننس میں ترامیم کا بل پیش کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardrai-nab-sehbaz-nro.jpg