نگراں دور میں بھرتی ملازمین کو برطرف کیا جائے، کے پی کے اسمبلی میں بل پیش

KPK-assmb.jpg


پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران دور حکومت میں بھرتی ہونے والے 16 ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے کے لیے ایک اہم بل تیار کر لیا گیا ہے، جو آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ یہ بل 2025 کے ایجنڈے کا حصہ ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے ملازمین کو ہٹانا ہے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بل کی منظوری کے بعد متعلقہ ادارے نوٹیفیکیشن جاری کریں گے، جس کے تحت غیر قانونی بھرتی ہونے والے ملازمین کو برطرف کیا جائے گا۔

اس بل میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اگر کہیں پر کوئی قانونی پیچیدگیاں پیش آئیں تو ان کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ہوں گے، جبکہ اس میں ایڈووکیٹ جنرل، محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکریٹریز بھی شامل ہوں گے۔ کمیٹی کے فیصلے کا اطلاق تمام متعلقہ افراد پر ہوگا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے جب حکومت عوامی خدمات کی بہتری کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ اس بل کی منظوری اور اس کے بعد کے اقدامات کا اثر صوبے کی انتظامی ڈھانچے پر پڑے گا، جس کا متاثرہ ملازمین نے بھی انتظار کر رکھا ہے۔
 

Back
Top