نگران وزیر عامر میر سے سوال پوچھنے پر لاہور پریس کلب میں یوٹیوبرز پر پابندی

amir-mir-lahore-press-club-pp.jpg


لاہور پریس کلب کی انتظامیہ کی جانب سے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں سوشل میڈیا سے منسلک افراد بالخصوص یوٹیوبرز پر میڈیا کے فنکشنز اور پریس کانفرنسز کی کوریج اور شمولیت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں اس مخصوص واقعہ کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔ جس میں نگراں حکومت کے وزیراطلاعات عامر میر سے یوٹیوبرز کے سخت سوالات کا ذکر موجود ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز نے عامر میر کے منع کرنے کے باوجود بھی ان کاانٹرویو کرنے کی کوشش کی اور ویڈیوز بناتے رہے جو کہ پریس کلب انتظامیہ کیلئے باعث شرمندگی تھا۔

lhr press.jpeg

لاہور پریس کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب کوئی یوٹیوبر یا سوشل میڈیا سے منسلک شخص انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کلب کے مہمانوں کا انٹرویو یا ویڈیو بنانے کی کوشش نہیں کرے گا کیونکہ پریس کلب آزادی اظہار کی پاسداری کا علمبردار ہے اور اس کی حدود کا پاسدار بھی ہے۔

اس معاملے پر تحریک انصاف کے سنٹرل میڈیا کے سربراہ صبغتہ اللہ ورک لکھتے ہیں کہ یہ آزادی صحافت کیلئے ایک تابناک دن ہے شکرگزار ہیں ان نابغہ ہائے صحافت کے جنہوں نےقوم کو سمجھایا کہ ہماری صحافت بھی ”برہمنوں“ اور ”شودروں“ میں بٹی ہوئی ہے اور شودروں کیلئے جائز نہیں کہ وہ ان مراعات پر نگاہ رکھیں جو برہمنوں کیلئے ہی خاص ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1622841477033254913
یاد رہے کہ دنیا نیوز سے منسلک اینکر فہد نے عامر میر کی لاہور پریس کلب آمد کے موقع پر سوال کیا تھا کہ کیا وہ شیخ رشید اور فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں؟ جواب میں نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ وہ بالکل مذمت نہیں کرتے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان بھی گرفتاری ہوئی تھی کیا وہ اس کی مذمت کرتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بالکل وہ تب قابل مذمت تھا۔

https://twitter.com/x/status/1621453622226857984
میڈیا لوگو کے بغیر پریس کلب کی حدود میں ایک سینئر صحافی سے اینکر کا پوچھا گیا سوال کلب انتظامیہ کو ناگوار گزرا اور صدر لاہور پریس کلب نے معاملے میں مداخلت کی جس کے بعد سیکرٹری نے یوٹیوبرز پر پابندی لگا دی حالانکہ سوال پوچھنے والا اینکر دنیا نیوز کا صحافی ہے۔ سوشل میڈیا پر صحافت کرنے والے سوال اٹھا رہے ہیں کہ ہر بدتمیزی کو یوٹیوبرز سے کیوں جوڑ دیا جاتا ہے؟
 
Last edited by a moderator: