نگران حکومت نے جیل انتظامیہ کو گرفتاررہنماؤں سے متعلق کیا ہدایات دیں؟

arifhamahda.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت نے جیل انتظامیہ کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر تشدد کی ہدایات دیدی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ حکومت بادی النظر میں پاگل پن کی حد تک ہوش و ہواس کھو بیٹھی ہے ، میری جیل کے ایک افسر سے بات ہورہی تھی ، اس افسر کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے ہمارا جینا مشکل کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل کے افسر نے مجھے بتایا کہ حکومت نے ہمیں کہا ہے کہ گرفتاریاں دینے والے لوگوں کو ٹارچر کرو، حکومت نے اسد عمر کو اٹک جیل، کسی کو راجن پور جیل اور کسی کو رحیم یار خان کی جیل میں منتقل کردیا ہے، ان رہنماؤں کو جن گاڑیوں میں ایک سے دوسرے شہر بھیجا گیا ہے اس میں ایک شخص کا بیٹھنا محال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1628784517912707077
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، یہ حکومت اس حسن کو داغدار کررہے ہیں، یہ گرفتاریاں دینے والے خدانخواستہ کوئی دہشت گرد یا ملک دشمن تو نہیں ہیں، ان رہنماؤں کو صرف تذلیل کرنے کیلئے انہیں جیل وین میں بٹھا کر دوسرے شہروں کی جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے، کیا ان کے اندر کا ضیاء الحق آج تک نہیں مرا؟ جیسے ضیاء کا نظریہ تھا کہ مخالفین کو راستے سے ہٹادو اور اس نے بھٹو کو پھانسی پر چڑھادیا تھا۔
 

Back
Top