
نئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل اپنا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گے، اسحاق ڈار کا پہلا غیر ملکی دورہ بیلجیئم کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار بطوروزیرخارجہ کل براستہ لندن بیلجیئم کیلئے روانہ ہوں گے جہاں وہ رسلز میں ہونے والی عالمی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ برسلز میں 21 مارچ سے شروع ہوگی، اس سمٹ میں نیوکلیئر پاور کو توانائی منصوبوں کیلئے استعمال پر بات چیت ہوگی، اس سمٹ میں اہم ممالک کے وفود اور رہنما بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں یورپی ممالک کے علاوہ، امریکہ برطانیہ، چین یو اے ای، آذربائیجان اور چین کے وفود شرکت کریں گے۔