
نوری آباد کے قریب موٹر وے ایم نائن پر سیلاب متاثرین کی بس میں خوفناک آتشزدگی ہوئی، حادثے میں بارہ بچوں سمیت اٹھارہ افراد جھلس کر جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوئے،بس میں پچپن افراد سوار تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بس کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، مسافر بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی،لاشیں سہراب گوٹھ سرد خانے سے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نوری آباد حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، ٹویٹ میں لکھا کہ وہ آگ سے جھلس کر قیمتی جانوں کے زیاں پر شدید دکھی ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ حادثے میں وفات پانے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے نوری آباد کے قریب مسافر کوچ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، پرویز الٰہی نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bus-pakistan-opt.jpg