نوری آباد:موٹر وے پرسیلاب متاثرین کی بس میں آتشزدگی،18افراد جاں بحق

bus-pakistan-opt.jpg


نوری آباد کے قریب موٹر وے ایم نائن پر سیلاب متاثرین کی بس میں خوفناک آتشزدگی ہوئی، حادثے میں بارہ بچوں سمیت اٹھارہ افراد جھلس کر جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوئے،بس میں پچپن افراد سوار تھے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بس کے اے سی یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، مسافر بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی،لاشیں سہراب گوٹھ سرد خانے سے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نوری آباد حادثے پر دکھ کا اظہار کیا، ٹویٹ میں لکھا کہ وہ آگ سے جھلس کر قیمتی جانوں کے زیاں پر شدید دکھی ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ حادثے میں وفات پانے والوں کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ نے نوری آباد کے قریب مسافر کوچ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، پرویز الٰہی نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

‎إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

الله خیر کرے، تمام مرحومین کی خطائیں معاف اور مغفرت کرے . تمام زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور لواحقین کے پسماندگان کو صبر دے
آمین، ثمہ آمین یا رب العلمین