
کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے بھارتی کناڈا فلموں کے ہیرو سپر اسٹار پنیت راج کمار کی آنکھیں ان کی وصیت کے مطابق مرنے کے بعد ضرورت مندوں کو عطیہ کر دی گئیں۔ وہ 29 اکتوبر کو ایک نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔
پنیت راج کمار اپنی زندگی کے دوران کئی فلاحی کاموں میں مصروف رہتے تھے یہاں تک کہ ریاست کرناٹک میں انہیں "اپو" کے نام سے پکارا جاتا تھا۔
مرنے کے بعد بھی ان کی آنکھوں کے عطیہ سے 4 افراد کو آنکھوں کی بینائی مل گئی ہے اور اس طرح وہ ہمیشہ ان لوگوں کی دعاؤں میں شامل رہیں گے۔
ان کی آنکھوں کے عطیہ سے جن لوگوں کو بینائی ملی ان میں 3 مرد اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ نارایانا نیتھرالیا اسپتال کے چیئرمین اور ایم ڈی ڈاکٹر بھجنگ شیٹی کے مطابق یہ تکنیک ریاست کرناٹکا میں پہلی بار استعمال کی گئی ہے جس میں آنکھوں کو ایک ہی وقت میں چار لوگوں کو عطیہ کیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ان چاروں افراد کی تفصیلات رازداری کے نام پر ظاہر نہیں کی گئیں۔ مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اب پردہ چشم یعنی کورنیا کو 2 پارچوں میں تقسیم کر کے اس کا ایک ایک حصہ کسی ایک اور دوسرا کسی دوسرے مریض کو لگا کر اس کی بینائی لوٹائی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آنجہانی اداکار کے والد ، والدہ نےبھی آنکھیں عطیہ کی تھیں جبکہ انکے بھائی نے بھی مرنے کے بعد اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔۔
پونیت کمار کے والد راج کمار اور بھائی شیوراج کمار بھی کناڈا فلم انڈسٹری کے لیجنڈ میں شمار ہوتے ہیں۔ انکےو الد ڈاکٹر راج کمار کو بھارت کے بدنام زمانہ ڈاکو ویراپن نے اغوا بھی کیا تھا، بعدازاں حکومتی مداخلت کے بعد ویراپن کے خلاف آپریشن ہوا جس میں ویراپن مارا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/puneeth-rajkumar11.jpg