
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی گزشتہ شب انجام پا گئی، ان کا نکاح لندن میں ہوا تھا جبکہ رخصتی اور ولیمے کی رسومات کیلئے یہ جوڑا پاکستان آیا ہے۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا نکاح رواں سال لندن میں 22 اگست کو ہوا تھا گزشتہ شب جنید صفدر کی باقاعدہ شادی ہوئی اور اب اِن کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو ہو گی۔
جنید صفدر کی مہندی، مایوں اور سنگیت کی تقریب کے دوران بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مسلم لیگ ن کے متوالوں کی جانب سے خصوصی توجہ حاصل ہے۔
ایسے ہی میں سوشل میڈیا پر اس وقت مریم نواز، جنید صفدر اور اُن کی نئی نویلی دُلہن عائشہ سیف کی تصویر وائرل ہے۔ اسٹیج پر بیٹھے بنائی گئی اس تصویر میں مریم نواز اپنی نوبیاہتا بہو کا ہاتھ نہایت شفقت سے چوم رہی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین جنید صفدر کی شادی پر سامنے آنے والی تصویروں پر نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں ۔
https://twitter.com/x/status/1471040531312566274
https://twitter.com/x/status/1470359892888276996
https://twitter.com/x/status/1470469125394743299
https://twitter.com/x/status/1469147694564360192
https://twitter.com/x/status/1470227311308021768
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-nawa.jpg