
لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شريف کے بارے میں بڑا انکشاف سامنے آگیا، ن لیگی قائد کی لندن میں اہم شخصیات سے خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سما نیوز کے مطابق پچھلے 2 ماہ کے دوران ملک کی اہم شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شريف سے 5 خفیہ ملاقاتيں کی ہيں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں ميں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، خفیہ ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم نے اہم شخصیت سے ملک میں اگلے سال مارچ میں عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کيا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ شخصيت نے نواز شريف کے ساتھ ملاقاتوں سے پہلے لندن ميں موجود لیگی رہنماؤں اور شریف خاندان کے دیگر افراد سے ملاقاتيں بھی کی تھيں جبکہ ن ليگی رہنماؤں اور نواز شريف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں اطراف تاحال کسی ڈيل تک نہيں پہنچے ہيں جبکی مستقبل ميں بھی رابطے اور ملاقات کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11nawazlondomulaqat.jpg