
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے رات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر جہاں انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے، وہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ماضی میں گزشتہ حکومتوں کو اس حوالے سے تنقید کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں نواز شریف کہتے نظر آرہے ہیں کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہے،اس حوالے سے جی این این کے پروگرام خبر ہے میں عارف حمید بھٹی سے پوچھا گیا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ نے کہا کہ بڑے دکھی انداز میں ایک ایک روپیہ بڑھایا ہے، کہتی ہے سارا عمران خان کا قصور ہے، عمران خان کے یہ تین سال نکال کر انیس سے اکیاسی سے لگالیں۔
انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں ڈاکہ ان کے بھائی نے ڈالا ہے، رات کے اندھیرے میں ڈاکے کی ان کو فکر ہے، جس فلیٹ میں وہ رہتے ہیں اس کی قیمت مجھے بتادیں۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سو روپے کا پیٹرول اب ڈراپ سے ڈالا جائے گا، گاڑیاں آپ کھڑی کرو گے، بچوں کو گود میں اٹھاؤ گے،بجلی نہیں ہوگی، شریف خاندان کرفیو نما حالات بنارہے ہیں۔
ملک بھر میں عوام پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر شدید پریشان ہیں، کہتے ہیں ہر شے ہی مہنگی ہے جائیں تو کہاں جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2nawazdakabhatti.jpg