نواز شریف کو بطورپارٹی صدر بحال کرنے کی درخواست،رجسٹرار آفس کااعتراض

9nanwjjaitraz.jpg

لاہورہائی کورٹ میں دائر نواز شریف کو بطور پارٹی صدر بحال کرنے درخواست پر رجسٹرار نے اعتراض لگادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو دوبارہ سے پارٹی صدر کے عہدے پر بحال کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگادیا ہے، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کا حکم سپریم کورٹ کی جانب سے سنایا گیا تھا ہائی کورٹ اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتی۔


عدالت نے درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے منظور کر لی۔

https://twitter.com/x/status/1663185771149377540
خیال رہے کہ ایڈووکیٹ آفاق احمد کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کو بطور پارٹی صدر بحال کرنے سے متعلق درخواست دائر کی تھی، درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت، وزیراعظم پاکستان ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد ان کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا۔

درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دیا مگر انہیں پارٹی چیئرمین کے عہدےسے نہیں ہٹایا گیا، لہذا عدالت نواز شریف کو بطور پارٹی صدر بحال کرنے کے احکامات جاری کرے، تاہم رجسٹرار ہائی کورٹ نے اس درخواست کو اعتراض لگاکر واپس کردیا ہے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
@MaleehaHashmey

شہباز شریف کی ترکی کے صدر اردگان کو ایک بار پھر الیکشن جیت کر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ البتہ شہباز شریف خود الیکشن لڑنے کیلئے تیار نہیں اور ان کی جماعت کی الیکشن سے فرار کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ ترک صدر نے جواباً اگر شہباز شریف سے پاکستان کے الیکشن اور جناب کی حکومت میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے پوچھ لیا تو ذرا جواب تیار رکھیں۔